0
Thursday 1 Dec 2011 16:02

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، پیر مظہر الحق

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، پیر مظہر الحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے درمیان نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ اس ضمن میں ہفتہ کو ہونے والے اجلاس کافی پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی قائد سید سردار احمد نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بات چیت میں ڈیڈ لاک قرار دیا ہے۔
پیر مظہر الحق نے کہا کہ دونوں جماعتیں ملک کے وسیع تر مفاد اور مفاہمتی عمل کو جاری رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے معاملات گفت و شنید کے ساتھ طے پاجائیں گے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کافی پیش رفت متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 118997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش