0
Friday 2 Dec 2011 18:46

نیٹو حملے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج، مذمتی قراردادیں پاس

نیٹو حملے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج، مذمتی قراردادیں پاس
اسلام ٹائمز۔ نیٹو حملے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، جلسے جلوس مظاہرے اور جمعۃ المبارک کے اجتماع سے مذمتی قرار دادیں پاس کی گئیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے اہم سربراہوں جماعت الدعوۃکے حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، جمعیۃ العلماء پاکستان کے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، جماعت اہل سنت کے امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی، جنرل حمید گل، مسلم لیگ ضیاء کے اعجازالحق، عوامی لیگ کے شیخ رشید احمد، حافظ عاکف سعید لاہور، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولانا عبدالغفار روپڑی ، پاکستان علماء کونسل کے چیرمین طاہر محمود اشرفی، جمعیۃ علماء اسلام (س) کے مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا یوسف شاہ، مولانا عاصم مخدوم، جماعۃ الدعوہ کے مولانا عبدالرحمن مکی، متحدہ اہل حدیث کے ابتسام الہٖی ظہیر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا عصمت اللہ ایم این اے اور دیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو حملے کو امریکہ کی طرف سے اعلان جنگ قرار دیا اور کہا کہ یہ ہمارے غیور بہادر فوجی جوانوں کی شہادت امریکہ کی شرمناک بربریت ہے اور یہ پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس حملے کے ذمہ داران کے فی الفور ہمارے حوالے کیا جائے امریکی سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے، حکومت اور افواج امریکہ کی معذرت اور معافی مانگنے جیسے بیانات پر ہرگز توجہ نہ دے۔
مقررین نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹوں پر حملہ ناقابل معافی ہے، دفاع پاکستان کونسل عرصہ سے انہی خطرات کی نشاندہی کر رہی ہے اور اسی دن کے لئے قوم کو بیدار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے یہ کام نہیں ہو سکا اس لئے قوم اور ملک کو یہ روز بد بھی دیکھنا پڑ رہا ہے، اب قوم کو ہی ملک کے تحفظ اور بچاؤ کے لئے باہر نکلنا ہوگا اور دفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام جماعتیں اور شخصیات ان شاء اللہ اپنی ذمہ داریوں سے عہد ہ برا ہو کر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ 18 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام جلسہ عام ہو گا وہ امریکہ کے تابع دار حکمرنواں کے لئے آخری دن ہوگا، یہ کانفرنس پاکستان کے دفاع اور ملک کی سالمیت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 119184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش