0
Tuesday 6 Dec 2011 01:41

کراچی کے علاقے اے بی سینیا میں دوران جلوس بم دھماکہ

کراچی کے علاقے اے بی سینیا میں دوران جلوس بم دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اے بی سینیا میں امام بارگاہ اکبریہ کے قریب دوران جلوس بم دھماکہ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے کی آواز ڈیفنس اور محمود آباد تک سنی گئی۔ رینجرز اور پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دھماکہ کی جگہ سے بال بیئرنگ بھی ملے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فون کرکے سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، اس موقع پر ایک انویسٹی گیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور آئی بی کے نمائندے شامل ہونگے، اس کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سندھ ہونگے۔
واضح رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ ہم نے اگلے 72گھنٹوں کو حساس قرار دے دیا ہے، جبکہ مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش