0
Wednesday 7 Dec 2011 21:59

سینیٹر اعظم خان سواتی سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے مستعفی

سینیٹر اعظم خان سواتی سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے مستعفی

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے سینیٹر اور سائنس و ٹیکنالوجی کے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام ف کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا حصہ مزید نہیں رہنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی قومیت چھوڑ کر ملک کی خدمت کے لئے پاکستان آیا تھا مگر سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی رکنیت سے مارچ 2012ء میں ریٹائر ہونا تھا اور ان کی مدت رکنیت میں محض چار ماہ باقی تھے۔
 جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں کرپشن، بے روزگاری، لاقانونیت اور مہنگائی کی وجہ سے استعفیٰ دیا کیونکہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نمنٹنے میں سینیٹ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو استعفٰی دے دینا چاہیئے۔ واضح رہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام ف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور 2012ء میں ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کا شمار جے یو آئی کے اہم رہنماؤں ہوتا تھا اور اعظم سواتی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور احمد سعید کاظمی کے خلاف حج کرپشن میں عدالت گئے تھے۔
اعظم سواتی آئندہ سال مارچ میں ویسے ہی ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔ استعفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی باقی چار ماہ کی رکنیت میرے لیے معنی نہیں رکھتی اور تمام افراد کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینیٹ بے معنی ہو چکی ہے، ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں۔ صدر زرداری کا پارلیمنٹ سے خطاب ملک کے منہ پر طمانچہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 120328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش