0
Friday 9 Dec 2011 05:46

چیف جسٹس کی نگرانی میں انتخابات کی توقع ، غیر سیاسی شفاف نگران سیٹ اپ لایا جائے، عمران خان

چیف جسٹس کی نگرانی میں انتخابات کی توقع ، غیر سیاسی شفاف نگران سیٹ اپ لایا جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے تحت پہلی دفعہ شفاف الیکشن ہونے کی امید ہے اور انتخاب سے قبل غیر سیاسی شفاف نگران سیٹ اپ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات ملک کی ضرورت ہیں، ووٹرلسٹوں کے مکمل ہونے پر الیکشن ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں 45 فیصد ووٹ جعلی تھے اور اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ 

عمران خان نے کہا کہ ابھی تک کراچی جلسے کی اجازت نہیں ملی، لیکن اجازت کے لیے پورا زور لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو تحریک انصاف کے زیراہتمام کراچی کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہ پرانے چہرے تحریک انصاف میں آرہے ہیں عمران خان نے کہا کہ عوام پرانے چہروں سے تنگ آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 120734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش