0
Friday 9 Dec 2011 00:10

آئین توڑنے کی کسی کوشش کی جو بھی توثیق کرے گا وہ قومی مجرم ہو گا، بابر اعوان

آئین توڑنے کی کسی کوشش کی جو بھی توثیق کرے گا وہ قومی مجرم ہو گا، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان کوئی تماشا نہیں ہو گا، جیل میں پریشر ہوتا ہے اور ایوان صدر میں ذمہ داری ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی میں کوئی ایسا نہیں جو پریشر لے۔ جو پریشر لیتے ہیں وہ اڑ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی صدر کے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا فیصلہ کریگی، اب جمہوری حکومت کے پاس جو چودہ پندرہ ماہ رہ گئے ہیں ان میں عوام کی مشکلات کم کرنے، معیشت اور اداروں کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گھنٹوں کی بنیاد پر افواہوں کی فیکٹریاں چل رہی ہیں اور جمہوری حکومت کو ایک بھی دن اس کے ایجنڈے پر کام نہیں کرنے دیا گیا، افواہیں ناکام نجومیوں کی طرف سے ظالمانہ مذاق ہے۔ صدر کی علالت سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے قوم کو جو بتایا وہی سچ ہے، موجودہ حالات میں ظالمانہ مذاق کی آخری قسط چل رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 120692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش