0
Friday 9 Dec 2011 21:38

تحریک انصاف ملتان کا شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ

تحریک انصاف ملتان کا شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے 25 جون کو ملتان میں حکومت ہٹاو ملک بچائو مہم کا پہلا کامیاب جلسہ منعقد کرکے تبدیلی کا آغاز کیا، وہ تحریک انصاف ملتان کے زیراہتمام ضلعی دفتر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کیساتھ ان کا تعلق بہت پرانا ہے، تعلیمی اداروں میں ہم ایک ساتھ پڑھے، شوکت خانم ہسپتال کیلئے اکٹھے فنڈجمع کیے، انہوں نے کہا کہ میری تحریک انصاف میں شمولیت کا سبب عمران خان کی جراتمندی، دلیری اور بہادری ہے آج پاکستان کو ایسی ہی بیباک قیادت کی ضرورت ہے، قوم سخت مایوس و ناامید ہے اس لیے تحریک انصاف واحد سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب ملکر باہم مشاورت سے پارٹی کو کراچی سے خیبر تک پھیلا دیں گے، انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو عمران خان کا دشمن سمجھتا ہوں جو پارٹی میں رہ کر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناتے ہوئے پارٹی میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس موقع پر پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر نوخان بھابھہ اور ضلعی آرگنائزر اعجاز جنجوعہ نے شاہ محمود کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا، استقبالیہ تقریب میں تحریک انصاف کے عہدیدارن میاں عارف شیخ، اعظم خاکوانی، خالدخاکوانی، میجر مجیب خان، سلیم بخاری، شیخ نصیراحمد، شبیرسیال، جاوید گردیزی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے، قبل ازیں جب مخدوم شاہ محمود قریشی پارٹی میں شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ ضلعی دفتر پہنچے تو پارٹی رہنمائوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
خبر کا کوڈ : 120869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش