0
Saturday 10 Dec 2011 23:58

شمسی ایئربیس پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا

شمسی ایئربیس پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے واشک میں شمسی ایئربیس پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ گرد و نواح میں ایف سی تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمسی ایئر بیس سے بیشتر امریکی اہلکار افغانستان منتقل ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی شام ایئر بیس کے گرد و نواح میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پاکستانی سول ایوی ایشن کا عملہ بیس پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر بیس پر سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ایف آئی اے کا عملہ بھی موجود ہے۔ حکومت پاکستان نے چھبیس نومبر کو نیٹو حملہ کے بعد پاکستانی راستے سے ہونے والی نیٹو سپلائی بند اور بلوچستان میں امریکہ کے زیراستعمال شمسی ایئر بیس خالی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایئربیس خالی کرنے کی ڈیڈ لائن گیارہ دسمبر مقرر کی گئی تھی۔

دیگر ذرائع کے مطابق شمسی ایئر بیس سے امریکیوں کا انخلاء تقریباً مکمل ہو گیا جبکہ شمسی ایئر بیس کی سیکیورٹی ایف سی نے سنبھال لی ہے۔ پاک فوج کل شمسی ائربیس کا مکمل کنٹرول سنبھالے گی۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق شمسی ائر بیس سے زیادہ تر امریکی فوجی اور جنگی ساز و سامان جا چکا ہے تاہم چند غیر ملکی اب بھی وہاں موجود ہیں۔ شمسی ائر بیس سے مکمل امریکی انخلا کل مکمل ہوگا اور آخری امریکی طیارہ کل کسی وقت بقیہ امریکیوں اور سامان کو لے کر روانہ ہو گا، جس کے بعد پاک فوج شمسی ائر بیس کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گی۔ شمسی ائر بیس کی بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری ایف سی نے سنبھال لیا۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے امریکا سے شمسی ائر بیس خالی کرانے کے لیے بارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 121159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش