0
Sunday 27 Sep 2009 12:29

گلگت میں دفعہ 144 نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

گلگت میں بم دھماکہ،ہنگامہ آرائی،فائرنگ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 جاں بحق
گلگت میں دفعہ 144 نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
گلگت:گلگت شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں8  افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گلگت شہر میں کل ہونے والے بم دھماکے اور ہنگامہ آرائی کے بعد آج شہر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ واضح رہے کہ کل گلگت میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہل کار اور ایک 13 سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 8 فراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گلگت میں بم دھماکہ،ہنگامہ آرائی،فائرنگ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 جاں بحق 
گلگت:گلگت
میں بم دھماکہ اور بعد ازاں احتجاجی مظاہرے کے دوران پُرتشدد واقعات اور فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر نسیم سینما چوک کے قریب  المرتضٰی بک سنٹر میں دھماکے سے دکان کے مالک عاقب سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے،ہسپتال میں ایک زخمی اکبر حسین دم توڑ گیا۔ آئی جی پولیس گلگت بلتستان خورشید عالم کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا۔ دھماکے کے فوری بعد دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہو گئے جبکہ تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی دوران ہسپتال میں زخمی کی ہلاکت کی اطلاع پر ایک فریق مشتعل ہو گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ جس پر پولیس اور مظاہرین میں شدید تصادم ہو گیا۔ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس حوالدار شیر باز جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں بسین کھاری کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 12224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش