0
Friday 16 Dec 2011 00:29

پاکستانی قوم کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، آفتاب شیرپاؤ

پاکستانی قوم کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، آفتاب شیرپاؤ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی کیونکہ ہم کسی بھی طرح قومی سلامتی اور اقتدار اعلی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نیٹو افواج کی طرف سے مہمند ایجنسی میں حملہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، وہ چارگلی مردان میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں عنایت اللہ خان، ممتاز علی خان، عمران خان، گل صدبر، وزیرگل، زمین خان، خان زیب اور سرفراز علی باچہ نے مستعفی ہو کر پی پی پی ش میں شمولیت کا اعلان کیا، آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ سلالہ واقعہ واحد حملہ نہیں ہے بلکہ یہ ماضی کے حملوں کا تسلسل ہے، نیٹو اور امریکہ نے پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ٹارگٹ بنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اے این پی نے اقتدار میں پہنچنے کے بعد پختونوں کو مکمل طور پر بھلا دیا اور اب چار سال بعد وہ خواب خرگوش سے بیدار ہوئے، اب ترقیاتی پیکجوں کا اعلانات کئے جارہے ہیں، جس کا مقصد قومی خزانوں کو لوٹنا ہے، انھوں نے کہا کہ ان عناصر نے پختونوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، پختون گزشتہ ایک دھائی سے مسائل اور مشکلات سے دو چار ہیں، اس صورتحال میں پختونوں کو چاہیے کہ متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں، اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور توانائی بحران نے سماجی اور معاشی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے جبکہ حکمران لوٹ مار میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 122586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش