0
Sunday 18 Dec 2011 19:14

دفاع پاکستان کانفرنس، جماعت الدعوۃ کے مجاہدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ امریکہ و بھارت سے لڑنے کا عزم

دفاع پاکستان کانفرنس، جماعت الدعوۃ کے مجاہدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ امریکہ و بھارت سے لڑنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی دفاع پاکستان کانفرنس میں دینی مدارس کے طلباء اور جماعت الدعوۃ کے ’’مجاہدین‘‘ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا، امریکہ و نیٹو کی جارحیت اور بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کیخلاف منعقدہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے دینی مدارس کے طلباء، تاجروں، وکلاء، مزدوروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی اور مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہو کر اسلام و پاکستان کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عزم کیا۔ جلسے کا پیڈال امریکیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعروں سے گونج اٹھا، شہدائے سلالہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا، پاکستان کے دفاع کیلئے افواج اکیلی نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، لاکھوں شرکاء اور قائدین نے عزم کا اظہار کیا۔ دفاع پاکستان کانفرنس ماضی میں یہاں ہونیوالے سیاسی و مذہبی جلسوں کی نسبت بڑا اجتماع تھا گراؤنڈ میں لوگوں کو جگہ نہ ملنے پر سیکڑوں کی تعداد میں لوگ اردگرد کی سڑکوں پر کھڑے ہو کر اور چل پھر کر خطابات سنتے رہے۔ مینار پاکستان سے بھاٹی چوک اور دوسری طرف حیدر سائیں دربار سے آگے تک ہر طرف لوگوں کا جمع غفیر دیکھنے میں آیا۔ دفاع پاکستان کانفرنس میں لاہور اور گردونواح سے ہزاروں بسوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں نے شرکت کی جن کی آمد پر سٹیج سے خوش آمدید کے اعلانات کئے جاتے رہے۔ 

کانفرنس کی میزبانی اور تمام انتظامات کے فرائض جماعۃ الدعوۃ نے سرانجام دیے۔ جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے لاہور کے ہر گلی محلہ، مساجد و مدارس اور چوکوں و چوراہوں سے مقامی علماء کرام اور تحصیل و سیکٹر ذمہ داران کی جانب سے قافلے ترتیب دیے گئے اور اسی طرح اقبال پارک (منٹو پارک) کے قرب و جوار کے علاقوں سے ہزاروں افراد کے پیدل قافلے تشکیل دیے گئے تھے جو پاکستان اور کلمہ طیبہ والے پرچم اٹھائے مینار پاکستان پہنچتے رہے۔ اس موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ مقررین کے خطابات کے دوران لاکھوں افراد کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، امریکیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور بھارت سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا، جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔ کانفرنس میں جماعۃ الدعوۃ اور جے یو آئی(س)، اہلسنت والجماعت(سپا ہ صحابہ)، جمعیت علماء پاکستان، جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، تنظیم مشائخ عظام، مجلس احرار اسلام اور جمعیت اہلحدیث کے کارکنان شریک ہوئے۔ پنڈال میں کالعدم سپاہ صحابہ اور جماعت الدعوۃ کے پرچم سب سے زیادہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 123309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش