اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان علی حسین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ شیعہ نوجوان علی حسین کو نامعلوم دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر اسوقت اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی سے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ مزید اطلاعات کے مطابق شہید علی حسین، ڈاکٹر غلام بگٹی کے گھر میں چوکیدار تھے۔ اُن کی لاش کو بولان میڈیکل کمپلیکس سے ہزارہ ٹاون کے امام بارگاہ پنجتن مین منتقل کر دیا گیا۔