0
Monday 19 Dec 2011 20:13

عمران خان نے کھوٹے سکے جمع کرکے اپنا چہرہ عوام کو دکھا دیا، مولانا افتخار حقانی

عمران خان نے کھوٹے سکے جمع کرکے اپنا چہرہ عوام کو دکھا دیا، مولانا افتخار حقانی
اسلام ٹائمز۔ نیٹو کی سپلائی ٹرانزٹ کے ذریعے جاری کرنا ملک و ملت سے غداری کے مترادف ہے، حکمران اگر جرات کا مظاہرہ کریں تو ہم اپنی سابقہ تمام بے عزتیوں کا امریکہ سے بدلہ لے سکتے ہیں، اگر حکمرانوں نے غلط فیصلہ کیا تو ذلت ہمارا مقدر ہوگی، قوم اس پر نظر رکھے اور ایسے لوگوں کا ساتھ دے جو ملک کو نامسائد حالات سے نکا ل سکیں، جب سے پاکستان بنا ہے جماعت اسلامی سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود رہی ہے جماعت کے کسی ممبر پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، جماعت اسلامی سیاست کو دین کے تابع سمجھ کرکام کرتی ہے، عوام کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو کشکول توڑ کر ملک کو خودداری کی راہ پر ڈال دیں۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب کے رہنما مولانا افتخار حقانی نے دفتر جماعت اسلامی '' دارالسلام ''ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب رائو ظفر اقبال، کنور محمد صدیق بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی سپلائی بند کرکے اتحادیوں کی گردن پر ناخن رکھ دیا گیا ہے، اتحادی اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں حکمرانوں کو اگر ملک کی عزت عزیز نہیں تو کم از کم اپنی ذات کی خاطر اس فیصلے پر عمل در آمد کرے، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کھوٹے سکے جمع کرکے اپنا چہرہ عوام کو دیکھا دیاہے، اس وقت جلسے جلوسوں کا موسم شروع ہوچکا ہے، قوم تبدیلی کے اس موقع پر صالح قیادت کا انتخاب کرے جو ملک کو گھمبیر حالات سے نکال سکے، سیاسی جماعتوں کا ماضی قوم کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 123551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش