0
Tuesday 20 Dec 2011 19:53

نواز شریف کلب کرکٹر تھے، میچ ٹیسٹ کرکٹر سے ڈال لیا، عمران خان

نواز شریف کلب کرکٹر تھے، میچ ٹیسٹ کرکٹر سے ڈال لیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کلب کرکٹر تھے، لیکن میچ ٹیسٹ کرکٹر سے ڈال لیا ہے۔ جنرل جیلانی سمیت کوئی جرنیل بھی ان کی مدد نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ملک نعیم، سابق ایم این اے ملک عمر اسلم اور دیگر رہنماوٴں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ان کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے، پھینٹا کھائیں گے، مسلم لیگ ن، ق اور پیپلزپارٹی کی نااہل حکومتوں نے تحریک انصاف کو عوام میں مقبولیت دلائی۔

عمران خان نے بتایا کہ 25 دسمبر کو تحریک انصاف کے منشور کا اعلان کیا جائیگا۔ خوشاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ملک نعیم، سابق ایم این اے ملک عمر اسلم، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک میر مختار، سابق تحصیل ناظم ملک غلام رسول اور دیگر نے اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، سابق چیئرمین ضلع زکوة کونسل خوشاب فیض الحسن گیلانی، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ق ملک اللہ بخش اور ملک حسن اسلم نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
خبر کا کوڈ : 123852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش