0
Friday 30 Dec 2011 13:37

سعودی عرب نے 30 ارب ڈالر کے امریکی لڑاکا طیارے خرید لیے

سعودی عرب نے 30 ارب ڈالر کے امریکی لڑاکا طیارے خرید لیے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے امریکا سے قریبا 30 ارب ڈالر مالیت کے لڑاکا طیارے خرید لیے ہیں جن میں 84 ایڈوانس ایف 15 بھی شامل ہیں۔ ڈیل سے امریکا میں 50ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ انتیس اعشاریہ 4 ارب ڈالر مالیت کی اس ڈیل کا اعلان امریکا کے محکمہ خارجہ نے کیا ہے۔ جن میں 70 پرانے ایف 15 طیاروں کو جدید بنانے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ محکمہ خارجہ کے سیاسی و فوجی امور کے بیورو کے سربراہ اینڈریو شپیرو نے بتایا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کے لیے خطے کی سکیورٹی کے لحاظ سے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے کو جن خطرات کا سامنا ہے ان میں سے ایک ایران ہے۔
خبر کا کوڈ : 126256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش