0
Saturday 31 Dec 2011 11:31

امریکی دوستی کا صلہ، 59 ڈرون حملوں میں 548 پاکستانی مارے گئے

امریکی دوستی کا صلہ، 59 ڈرون حملوں میں 548 پاکستانی مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے شمالی و جنوبی سرحدی علاقوں پر سال 2011ء میں  امریکا نے یکم جنوری سے 17نومبر تک 59 ڈرون حملے کیے۔ جن میں 548 افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 26 نومبر کو ناٹو حملے کے بعد سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے معطل ہیں، امریکی حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو پوائنٹ آف نوریٹرن تک جانے سے بچانے کیلئے حملے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ جبکہ پاکستان نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں سمیت کسی بھی طیارے کو مار گرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ساوتھ ایشیاء ٹیررازم پورٹل کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ حملے اور ہلاکتیں جون 2011ء میں ہوئیں جس میں 108 افراد مارے گئے۔ جبکہ جنوری میں ۴2، فروری میں 20، مارچ میں 84، اپریل میں 32، مئی میں 56، جون میں 108، جولائی میں 58، اگست میں 48، ستمبر میں 12، اکتوبر میں 53 اور نومبر میں 36 افراد مارے گئے۔ جبکہ دسمبر میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 126436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش