اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی سمندری حدود میں رونما ہونے والے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوئٹہ کے افراد کی میتیں کوئٹہ پہنچانے کیلئے فوری و خصوصی اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے لہذا میتیں متعلقہ لواحقین تک پہنچا کر ان کی مدد کی جانی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے وزارت خارجہ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔