0
Tuesday 3 Jan 2012 00:03

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث سٹیشنز بند

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث سٹیشنز بند
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے سبب سٹیشنز بند رہے، پشاور سمیت مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور دیگر شہروں میں سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے باعث عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اکثر ٹرانسپورٹروں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں سے من مانے کرائے وصول کئے جسکے باعث ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ ملازمین کو دفاتر تک پہنچنے اور سکولز اور کالجز کے طلباء کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے سوموار کے روز سے ہڑتال کی کال دی تھی، مگر اتوار کی شب نو بجے ہی سے پشاور کے بیشتر سی این جی اسٹیشن بند ہونا شروع ہوگئے تھے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 127149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش