0
Sunday 15 Jan 2012 00:49

چہلم امام حسین علیہ السلام، پشاور میں 19 صفر المظفر کے ماتمی جلوس اختتام پزید

چہلم امام حسین علیہ السلام، پشاور میں 19 صفر المظفر کے ماتمی جلوس اختتام پزید
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں پشاور میں 19 صفر المظفر کے دونوں ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پزیر ہو گئے، جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی، پہلا جلوس محلہ حسینیہ اندرون ہشتنگری سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغربین کے وقت امام بارگاہ ست گھرہ پہنچ کر ختم ہوا، جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا اور رات گئے واپس اسی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام کو پہنچا، جلوسوں میں عزاداران امام عالی مقام ع نے سینہ زنی اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوسوں میں نوحہ خواں سنگتوں نے شاندار الفاظ میں نواسہ رسول ص کو خراج عقیدت پیش کیا، عزاداروں نے شبیہ ذوالجناح اور علم مبارک کی زیارت بھی کی، اس سے قبل مجالس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل بیت ع نے اسیران شام اور اہل بیت ع کے مصائب و مشکلات اور امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی پر تفصیلی روشنی ڈالی، جلوسوں کی سیکورٹی کے فرائض پولیس کے علاوہ امامیہ سکائوٹس کے جوانوں اور مقامی انجمنوں کے اراکین نے سرانجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 130309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش