0
Sunday 15 Jan 2012 11:43

ہم فرزندانِ حسین ہیں، شھادت ہمارا افتخار، مقاومت کا راستہ ھرگز نہیں چھوڑیں گے، سید حسن نصراللہ

ہم فرزندانِ حسین ہیں، شھادت ہمارا افتخار، مقاومت کا راستہ ھرگز نہیں چھوڑیں گے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق حزب الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بعلبک میں ہونے والے اربعین حسینی کے پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عوام کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام کو دشمن نے جب قتل کی دھمکی دی تھی تو حضرت نے فرمایا "آیا تم مجھے موت سے ڈرا رہے ہو؟ موت ہماری عادت اور شھادت ہمارا ورثہ و افتخار ہے"، ہم بھی آج امریکہ، اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کی طرف سے ملنے والی مختلف دھمکیوں کے جواب میں حضرت کے انہی کلمات کو دہرائیں گے کہ "ہم حسین و زین العابدین کے فرزند ہیں، ہم فرزندانِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، ہم بدر و حنین و خیبر و کربلا کے فرزند ہیں اور شھادت ہمارے لئے افتخار ہے۔  

حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ نے نیز اپنے محکم خطبے میں فرمایا تھا کہ " خدا کی قسم، تم اپنے تمام مکر و فریب اور چالوں سے کام لینے کے باوجود ہمارے نام اور وحی کو ختم نہیں کر سکتے"، ہم بھی نیز ان تمام  فریبکاروں اور مکاروں کو، جو امتِ اسلامی اور مقدساتِ اسلامی کے خلاف سازششیں کر رہے ہیں یہی کہیں گے کہ "خدا کی قسم تم ہمارے نام کو اور حتیٰ ہمیں نہیں ختم کر سکتے، البتہ ہمارا حال زینب سلام اللہ سے بہت مختلف ہے، ہمارے مجاہدین مختلف نقاط پر مورچوں میں مکمل تیاری کی حالت میں ہیں جسکی وجہ سے دشمن ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ہم دشمن کو یہی پیغام دیں گے کہ تم اپنی کوشش جاری رکھو لیکن خدا کی قسم ہمارے نام کو اور حتیٰ ہمیں ہر گز ختم نہ کر سکو گے۔ 

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ بعلبک وہ شریف اور مقدس مقام کہ جس میں شھدای بقاع و جنوب موجود ہیں، اس شھر کو اسرائیل کی طرف سے میزائلوں کی بارش کا تحفہ ملتا رہتا ہے، میں آپکو پورے یقین سے اس بات کی تاکید کرتا ہوں ہم ہرگز مقاومت و مزاحمت کے ہتھیار کو ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، یہ وہ مضبوط ہتھیار ہے کہ فوج اور عوام کے ساتھ ساتھ لبنان کی امنیت اور اسکی حمایت و کرامت کی ضمانت ہے۔   
 
انہوں نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کل اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا یہ بیان کہ جس میں  انہوں نے کہا "حزب اللہ لبنان کی اسپیشل فورس سے مجھے پریشانی کا احساس ہو رہا ہے" انکے اس بیان کو سن کر مجھے احساسِ سعادت ہوا، حزب اللہ کے سربراہ نے بان کی مون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "مسٹر بان کی مون ہم تو یہ چاہتے ہیں  کہ آپ کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل کو بھی پریشان کریں، ہم چاہتے ہیں کہ اس ذریعے سے  بچوں، بڑوں اور خانوادوں کو مستحکم لبنان میں اس بات کا اطمینان دیں کہ ہم کسی کو لبنان پر دوبارہ تجاوز کی اجازت نہیں دیں گے، اور یہ وہی چیز ہے جو ہمیں خوشحال اور مطمئن کرے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 130394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش