0
Friday 20 Jan 2012 18:36

ناروے کے ایجنٹس پاکستان میں بلااجازت تھے، رحمان ملک

ناروے کے ایجنٹس پاکستان میں بلااجازت تھے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک کہیں جاسوسی کرتا ہے تو وہ خفیہ طریقے سے ہی کرتا ہے اور اجازت لے کر نہیں کرتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان سے کچھ جاسوس پکڑے گئے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بلوچستان اور دیگر علاقوں کی طرف کسی غیر ملکی کو وزارت داخلہ کی اجازت کے بناء جانے پر پابندی ہے۔ غیرملکی جاسوسوں پر نظر رکھنا آئی ایس آئی اور آئی بی کا کام ہے جو وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔ 

اس سے پہلے چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ قائد ایوان نیئر حسین بخاری کو ہدایت کی کہ وزراء کو ایوان میں آنے کا پابند بنائیں۔ جس کے بعد بعض وزرا ایوان میں پہنچ گئے۔ سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بتایا کہ ریلوے کے چار سو چورانوے میں سے صرف ایک سو چھیالیس انجن قابل استعمال ہیں، وہ خود ریل گاڑی نہیں کھینچ سکتے۔ وزیردفاع احمد مختار کا کہنا تھا کہ تیل مہنگا ہونے پر پی آئی اے کے کرائے بڑھائے گئے۔ تیل کی قیمتیں کم ہونے پر کرایہ کم کرنے پر غور کریں گے۔ پی آئی اے کے جہاز بوڑھے ہو چکے ہیں۔ وہ تیل بھی زیادہ پیتے ہیں اور مرمت پر بھی خرچ زیادہ آ رہا ہے۔ ایک دو ماہ میں نئے جہاز شامل کر دیئے جائیں گے تو خسارہ کم ہو جائے گا۔ پی آئی اے کو گزشتہ سال روزانہ کی بنیاد پر سات کروڑ روپے سے زیادہ کا خسارہ ہوا۔ 











خبر کا کوڈ : 131829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش