0
Wednesday 1 Feb 2012 23:14

جماعت اسلامی کا 19 فروری کو چارسدہ میں جلسہ انقلاب کے انعقاد کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا 19 فروری کو چارسدہ میں جلسہ انقلاب کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن اور بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی نے چارسدہ میں 19فروری کو جلسہ انقلاب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منور حسن، مرکزی نائب امیر سراج الحق، صوبائی امیر پرفیسر محمد ابراہیم خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، یہ اعلان جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر محمد ریاض خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع چارسدہ کفایت اللہ، قیم ضلع مصباح اللہ اور اکبر جان بھی موجود تھے، محمد ریاض خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں، مہنگائی اور کرپشن کا دور دورہ ہے، ملک میں کسی کی جان، مال عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے، چارسدہ میں سیلاب زدگان مارے مارے پھیر رہے ہیں اور ان کی آبادکاری کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، جبکہ وطن کارڈ میں بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اے این پی حکومت صوبے کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، ملک کو موجودہ بحرانوں سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ 19فروری کو چارسدہ میں طاقت کا تاریخی مظاہرہ کریں گے اور اس روز ہونے والا جلسہ انقلاب ضلع کی تاریخ میں سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا، انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں جلسہ انقلاب کی تیاریوں کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، جو پورے جوش و خروش سے اپنا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کا چارسد ہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 134803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش