0
Friday 17 Feb 2012 00:52

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں افغانستان بھی شریک ہے،حامد کرزئی، طالبان کی تردید

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں افغانستان بھی شریک ہے،حامد کرزئی، طالبان کی تردید
 اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں افغانستان بھی شریک ہے، جبکہ افغان طالبان نے کابل کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان اور طالبان کے درمیان بھی رابطے ہیں اور طالبان کی اکثریت امن معاہدے کے لئے سنجیدہ ہے۔ تاہم افغان صدر نے خفیہ مذاکرات کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ افغان طالبان نے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں حامد کرزئی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کیا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے حکومت افغانستان کے ساتھ کسي بھي مذاکراتي عمل کي ترديد کر دي ہے۔ غيرملکي خبر ايجنسي کے مطابق طالبان کے زير استعمال ويب سائٹ پر ترجمان طالبان نے افغانستان ميں کرزئي حکومت کے ساتھ مذاکرات کي سختي سے ترديد کي ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئي بھي مذاکرات نہيں ہو رہے۔ افغان صدر حامد کرزئي نے کابل ميں امريکي اخبار کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا تھا کہ خفيہ مذاکرات طالبان کي سينئر قيادت کے ساتھ ہو رہے ہيں۔ دوسري جانب نيٹو کے سيکريٹري جنرل راسموسن نے کہا ہے کہ نيٹو افغانستان ميں طالبان پر عسکري دباو اور مذاکراتي عمل ميں توازن برقرار ر کھے گا۔
خبر کا کوڈ : 138383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش