0
Saturday 18 Feb 2012 11:32

اتحاد سے ہی ملک کو دہشت گردوں سے بچایا جا سکتا ہے، ثروت قادری

اتحاد سے ہی ملک کو دہشت گردوں سے بچایا جا سکتا ہے، ثروت قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ میں ہی ملک کی سلامتی و خودمختاری پوشیدہ ہے ملک دشمن اور محب وطن میں واضح فرق کر کے ہی ملک کو انتشار سے بچایا جاسکتا ہے۔ نوجوان نسل کو قومی ہیرو اور ملک بنانے کیلئے قربانیاں دینے والے اکابرین کی تاریخ سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کو فروغ دیکر ہی ملک کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے بچایا جاسکتا ہے۔پاکستان سنی تحریک نے نیو جنریشن اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں ملک سے محبت اور ملک بنانے والے حقیقی قومی ہیروز کی خدمات کو اجا گر کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے مرکز پر طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک کی اکثریتی عوام کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں ہونے دے گی آج ملک میں وہی لوگ انتہا پسندی،دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں جو پاکستان مخالف تھے اور آج ملک کو کمزور کرنے کیلئے سامراجی قوتوں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہید قائدین واکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نگراں حکومت کے سیٹ اپ کیلئے آل پارٹی کانفر نس بلا کر حکمت عملی بنائی جائے وگرنہ نگراں حکومت کو بھی جانبداری کے مترادف تصور کیا جائیگا جس کے ہوتے ہوئے انتخابات کی شفافیت مشکوک ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 138627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش