0
Saturday 18 Feb 2012 23:56

چارسدہ، جماعت اسلامی کے کل منعقد ہونیوالے جلسہ انقلاب کی تیاریاں مکمل

چارسدہ، جماعت اسلامی کے کل منعقد ہونیوالے جلسہ انقلاب کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لوڈشیڈنگ اور سیلاب زدگان سے ہونیوالی ناانصافیوں کے خلاف کل منعقد ہونے والے جلسہ انقلاب کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، بعد ازنماز ظہر چارسدہ پارک میں منعقد ہونے والے جلسہ کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کو پشاور سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں چارسدہ لے جایا جائیگا اور راستے میں دلہ زاک چوک (رنگ روڈ) پتنگ چوک، لنڈے سڑک، بخشو پل، ناگمان، گلبیلہ اور سردریاب بازار میں کارکن اپنے محبوب رہنماء کا استقبال کرینگے، سید منور حسن کے علاوہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد، مرکزی نائب امیر سراج الحق، صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور دیگر قائدین بھی جلسہ انقلاب سے خطاب کریں گے۔
 
جماعت اسلامی چارسدہ کے امیر محمد ریاض خان نے بتایا کہ چارسدہ میں ہونیوالا جلسہ انقلاب علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی عوامی اجتماع ہوگا اور ضلع بھر کے عوام اور جماعت اسلامی کے کارکن چھوٹے بڑے جلوسوں کی شکل میں چارسدہ پارک پہنچیں گے، جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پورے ضلع چارسدہ کو جماعت اسلامی کے جھنڈوں، بینروں اور بل بورڈز کے ذریعے سجایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بھی امکان ہے کہ جلسہ انقلاب میں چارسدہ سے جماعت اسلامی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے اُمیدوراوں کا اعلان کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 138845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش