0
Saturday 25 Feb 2012 22:38

افغانستان، قرآن کی بےحرمتی کیخلاف مظاہرے، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی

افغانستان، قرآن کی بےحرمتی کیخلاف مظاہرے، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے چار صوبوں ميں قرآن پاک کي بے حرمتي کے خلاف آج پانچويں روز بھي مظاہرے کيے جا رہے ہيں جبکہ مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کي تعداد 27 ہو گئي ہے۔ مشرقي صوبوں لوگر، ننگرہار، وسطي صوبوں سري پل اور کئي دوسرے علاقوں ميں احتجاجي ريلياں نکالي جا رہي ہيں، قندوز ميں مظاہرين نے اقوام متحدہ کے دفتر کا گھيراؤ کر ليا، اس موقع پر پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپيں بھي ہوئيں، ضلع محمد آغا ميں مظاہرين نے کابل لوگر ہائي وے بلاک کر دي۔

دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ منگل سے اب تک ہونے والے مظاہروں میں چھبیس افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ لغمان میں سینکڑوں افراد نے گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دئیے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا، جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ افغانستان کے دیگر علاقوں میں بھی امریکا مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 140772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش