0
Tuesday 6 Mar 2012 01:14

ملکی تقدیر بدلنے کے لئے ایک انقلابی ایجنڈہ تشکیل دے دیا ہے، نواز شریف

ملکی تقدیر بدلنے کے لئے ایک انقلابی ایجنڈہ تشکیل دے دیا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بغیر نئے صوبوں کا اعلان نہ کیا جائے، ملکی تقدیر بدلنے کے لئے ایک انقلابی ایجنڈہ تشکیل دے دیا گیا ہے حکومت میں آنے کے بعد اس پر عمل کریں گے۔ لاہور میں مسلم لیگ نواز پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے جان لیں کہ تبدیلی آنے میں تھوڑا ہی وقت رہ گیا ہے۔ پارٹی نے ملکی تقدیر سنوارنے کے لئے انقلابی ایجنڈا ترتیب دے دیا ہے جس پر حکومت میں آنے کے بعد عمل کیا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو دس بار وردی میں صدر منتخب کرانے والے اب ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے والوں کے ساتھی ہیں۔ مسلم لیگ نواز اقتدار میں آ کر منافقت کی سیاست کو ختم کر دے گی۔ نواز شریف نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے موٹروے سمیت دیگر منصوبے کسی سے بھیک مانگ کر نہیں بلکہ اپنے وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے مکمل کئے۔ ماضی کی حکومتوں کو مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج کا پاکستان مختلف ہوتا۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ نواز پنجاب کا صدر منتخب ہونے کے بعد عہد کیا کہ وہ عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے جان کی بازی لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔ صوبائی کونسل کے اجلاس میں لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق قراردادوں کی منظوری بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 143264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش