0
Thursday 8 Mar 2012 23:06

2 مارچ کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت امریکی وہم کا منہ توڑ جواب تھا، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

2 مارچ کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت امریکی وہم کا منہ توڑ جواب تھا، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ جمعہ 2 مارچ کو پارلیمانی انتخابات میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے امریکہ کا یہ وہم دور کر دیا ہے کہ 2010 کے صدارتی انتخابات کے بعد بدامنی نے موجودہ سیاسی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھا دیا ہے۔ وہ آج جمعرات کی صبح ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان) کے اراکین سے ملاقات کے بعد ان سے خطاب کر رہے تھے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکی صدر براک اوباما کے حالیہ بیان کہ وہ ایران سے جنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہا کہ جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اچھی بات ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ امریکی صدر اپنے اوہام سے باہر آ گیا ہے لیکن اسکا یہ کہنا کہ ہم پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیں گے ظاہر کرتا ہے کہ ابھی وہ پوری طرح اپنے اوہام سے باہر نہیں آیا۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ امریکی حکام کے یہ اوہام ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے اور انکے اندازوں میں غلطی کا باعث بنیں گے کیونکہ امریکہ اور ایران دشمن عناصر گذشتہ 33 برس سے ایران پر پابندیاں لگا کر عوام کو موجودہ سیاسی نظام سے جدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن 2 مارچ کے انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اپنے ملک اور سیاسی نظام کے دلدادہ ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوری نظام کو اسلام سے ماخوذ نظام قرار دیا اور تاکید کی کہ بعض افراد سوچتے ہیں کہ جمہوریت مغرب کا تحفہ ہے لیکن یہ غلط سوچ ہے کیونکہ مغرب اور اسلام میں پائی جانے والی جمہوریت کی ظاہری شکل اگرچہ ایک جیسی ہے لیکن انکے ماخذ اور سورس میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام میں عوام کی رائے انتہائی باارزش اور محترم ہے، اسلامی جمہوری نظام کا فریم ورک مغربی جمہوریت سے یکسر مختلف ہے کیونکہ مغربی جمہوری نظام انتہائی ظالمانہ نظام ہے۔
ولی امر مسلمین جہان نے تاکید کی کہ مغرب ایک طرف تو ہولوکاسٹ جیسے افسانے کا انکار کرنے یا اسے مشکوک قرار دینے کو جرم سمجھتا ہے اور دوسری طرف پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں کھلم کھلا گستاخی کے خلاف احتجاج اور اعتراض کرنے کا حق بھی مسلمانوں کیلئے قائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپردہ خواتین کو اپنی جاب پر آنے کی اجازت نہ دینا بھی مغربی جمہوری نظام کے ظالمانہ ہونے کا ایک اور ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 144068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش