0
Sunday 18 Mar 2012 23:34

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہنگو ضلعی امن کمیٹی کے رکن رازق علی جاں بحق

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہنگو ضلعی امن کمیٹی کے رکن رازق علی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہنگو شہر میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ضلعی امن کمیٹی کے رکن اور شیعہ رہنماء رازق علی شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شام ہنگو بازار پولیس چوکی کے عقب میں موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجے میں رزاق علی شدید زخمی ہوئے، انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر خالق حقیقی سے جاملے۔ شہید کے دوستوں اور رشتہ داروں کے مطابق انہیں کالعدم ملک دشمن سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں، تاہم حکومتی ادارے اہل تشیع کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رازق علی ضلعی امن کمیٹی کے رہنماء  ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں ملک و قوم کی خدمت میں سرگرم عمل تھے۔
خبر کا کوڈ : 146624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش