0
Sunday 1 Apr 2012 14:12

پارلیمنٹ حملہ سازش، دہشتگرد گرفتار، ملزم کو صدر کے خطاب کے دوران حملہ کرنا تھا، رحمن ملک

پارلیمنٹ حملہ سازش، دہشتگرد گرفتار، ملزم کو صدر کے خطاب کے دوران حملہ کرنا تھا، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ صدر کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا، وزارت خزانہ کا اہلکار بھی اس سازش میں شامل ہے، مئی میں نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، یہ فیصلہ پارلیمنٹ کریگی، تمام سیاسی جماعتیں ملکر کراچی کا مسئلہ حل کریں، کراچی میں قیام امن کیلئے اے این پی اور ایم کیو ایم کو تجاویز دی ہیں، پاکستان کے حالات خراب کرنے کیلئے عالمی سازش کی جا رہی ہے، بنارس پل پر دہشتگردی کے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے جنہوں نے آئی پی پیز کو ملک سے بھگایا، اسلام آباد میں گاڑی چوری کے واقعہ پر اس علاقے کے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

 اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ امن کیلئے اہم تجاویز لیکر کراچی جا رہا ہوں، کراچی میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے سوگ کے کئے گئے اعلان کی منسوخی کی ان سے اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ، اے این پی اور سندھ حکومت کو بعض اہم تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حجام کی دکان میں لڑائی کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نام دیا جاتا ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب کیلئے طلب کئے گئے مشترکہ اجلاس کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق میران شاہ کے علاقہ سے ہے، دہشتگردوں کی اطلاع پر مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی غیر ملکی سکیورٹی ایجنسی کام نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی کسی سکیورٹی ایجنسی کو لیٹر دیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 149503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش