0
Sunday 1 Apr 2012 15:32

کراچی کے امن کی خاطر خون کے کڑوے گھونٹ پی رہے ہیں، سینیٹر شاہی سید

کراچی کے امن کی خاطر خون کے کڑوے گھونٹ پی رہے ہیں، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اب تک ہونے والے والے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم جبر، زیادتی کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور آئندہ بھی کریں گے۔ دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان نہیں درندے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، عدم تشدد ہی ہمارا اسلحہ ہے، جس سے ہم نے وقت کے ہر جابر کا مقابلہ کیا ہے۔ ہمارے دفاتر پر بڑے پیمانے پر چھاپوں رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد اب قانون نافذ کرنے والوں کا اصل امتحان شروع ہوگا۔

شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کی خاظر خون کے کڑوے گھونٹ پی رہے ہیں۔ باچا خان بابا کے پیروکاروں کے لیے مشکلات نئی بات نہیں کارکنان صبر و تحمل سے کام لیں۔ شہر بھر میں قائم نو گو ایریاز کا خاتمہ اب یقینی بنانا ہوگا بصورت دیگر ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے۔ جے آئی ٹی رپورٹس کی روشنی میں کراچی کا امن تباہ کرنے الے اصل ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے کوئی قومیت، جماعت، طبقہ محفوظ نہیں شہر بھر میں قائم نو گو ایریاز کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے سخت ترین آپریشن کیا جائے۔ اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم پر بے جا الزام تراشیاں انتہائی شرمناک ہیں شہر کی موجودہ صورت حال انتہائی ذمہ دارانہ طرز عمل کی متقاضی ہے۔ پارٹی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے باوجود کسی قسم الزام تراشیوں گریز کر رہے ہیں۔

صدر اے این پی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو پہلے بھی بے نقاب کیا تھا ور آئندہ بھی کریں گے، ہمارا مؤقف تھا کہ کارروائی ہم سے شروع کی جائے، اب اگر ٹارگٹ کلرز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کی گئی تو ہمیں اپنے کارکنان کو جواب دینا ناممکن ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 149529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش