0
Tuesday 3 Apr 2012 00:14

کراچی میں سیاسی جماعتیں ٹارگٹ کلنگز کے ذریعے اپنی طاقت منواتی ہیں، حساس اداروں کی رپورٹ

کراچی میں سیاسی جماعتیں ٹارگٹ کلنگز کے ذریعے اپنی طاقت منواتی ہیں، حساس اداروں کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نقص امن اور بدامنی کے حوالے سے حساس اداروں نے رپورٹ تیار کر لی ہے، رپورٹ کے مطابق آئندہ الیکشن سے قبل شہر میں بڑے پیمانے پر خونریزی کا خطرہ موجود ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ میں سندھ میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے بعض وزیروں پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ زمینوں پر قبضے میں پیپلز پارٹی کے وزیر، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت متعدد پولیس افسر ملوث ہیں۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے پاس ملیر، ڈالمیا اور پاک کالونی میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ 

حساس اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے پاس بھی انتہائی جدید اسلحہ بھاری مقدار میں موجود ہے۔ پولیس اور رینجرز ان کے خلاف کارروائی کرنے اور صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ جنوری 2010ء سے اب تک 900 افراد محض لسانی بنیادوں پر قتل کر دیئے گئے۔ رواں سال اب تک 57 افراد لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر موت کے گھاٹ اتارے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگز کے ذریعے اپنی طاقت منواتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 149904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش