0
Tuesday 17 Apr 2012 20:29

کراچی میں بڑھتی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، شاہی سید

کراچی میں بڑھتی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینٹر شاہی سید نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں، یہ واقعات قانون نافذ کرنے ولے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اعلانات کے بجائے قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں، کراچی میں بڑھتی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ سے بھرپور تعاون کیا ہے، انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے علماء حق کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، علماء حق آگے بڑھیں اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں۔

انہوں نے مذید کہا ہے کہ عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے، بنیادی ضروریات زندگی کے حصول کے لیے کراچی کے شہری سراپا احتجاج ہیں، متعلقہ ادارے عوامی مشکلات کا احساس کریں، شہریوں کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔ دریں اثناء باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں ہوگا، جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل اور پارٹی امور کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 154206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش