0
Thursday 19 Apr 2012 11:17

کراچی میں بدامنی، عوام پریشان

کراچی میں بدامنی، عوام پریشان
اسلام ٹائمز۔ کراچی ميں ٹارگٹ کلنگ اور بڑھتی ہوئی بدامنی کو کنٹرول کرنے کيلئے پوليس کی جانب سے پہلے ڈبل سواری پر پابندي عائد کی گئی، متعدد جگہ سرچ آپريشن کيے گئے اور تازہ ترين قدم کے طور پر رات ۱۲ بجے چائے خانے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس سے عوام نئی پريشانيوں کا شکار ہو گئے ہيں۔ پوليس کے اقدامات کا يہ مطلب ليا گيا ہے کہ نہ رات گئے تک چائے کے ہوٹل کھليں گے، نہ ہی دہشت گرد حملہ کرينگے، يعنی نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ دريں اثناء کراچی کے مختلف علاقوں ميں قانون نافظ کرنے والے اداروں کی چھاپہ مار کاررواياں ايک درجن سے زائد افراد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق رينجرز اور سی آئی ڈی پوليس نے گلستان جوہ، ابولحسن اصفحانی روڈ، گلشن اقبال، کورنگی اور شاہ فيصل کالونی ميں رات بھر ٹارگٹيڈ آپريشن کيا جس ميں مختلف سياسی کے جماعتوں درجن سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر ديا گيا ہے۔ ذرائع نے بتايا کے چھاپہ مار کاررواياں خفيہ اطلاع پر کی گئيں ہيں۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران بیس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، شہر میں گذشتہ روز دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رینجرز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اچانک شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر اور کورنگی کے علاقوں میں سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپے مارے اور بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی انیٹلی جنس معلومات اور زیر حراست افراد کی نشاندہی پر کی گئی۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے بعد جن پر الزامات ثابت ہو گئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ باقی افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔

ادھر کراچی میں گذشتہ رات تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور چند گھنٹے کے دوران 10 افراد قتل کر دیئے گئے جس کے بعد انتظامیہ نے شہر کے حساس علاقوں میں ہوٹل رات بارہ بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 154669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش