0
Thursday 26 Apr 2012 09:56

توہین عدالت کیس، وزیر اعظم پاکستان کو تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی گئی

توہین عدالت کیس، وزیر اعظم پاکستان کو تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام ٹائمز۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم پاکستان کو سزا سنا دی گئی۔ وزیراعظم کو کم ترین سزا سنائی گئی ہے جو عدالت کے برخاست ہوتے ہی ختم ہو جائے گی۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور وزیراعظم نے جان بوجھ کر عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔ وزیراعظم اپنی سزا کاٹنے کے بعد عدالت سے روانہ ہو چکے ہیں۔ عدالت کے فیصلے کی رو سے اب یہ معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جائے گا۔ جو وزیراعظم کی نااہلی کے لئے تین ماہ کے اندر کیس الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے۔ آئین کی شق 63 ون جی کے مطابق وزیراعظم نااہل ہو سکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 156563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش