1
0
Saturday 28 Apr 2012 19:45

شیعیان علی ع پر کمزور ہونا حرام، آج واجب ہے کہ اپنے آپ کو طاقتور قوم بنائیں، علامہ ناصر عباس

شیعیان علی ع پر کمزور ہونا حرام، آج واجب ہے کہ اپنے آپ کو طاقتور قوم بنائیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ اب ہم اپنا ووٹ گلی، محلوں کی تزئین و آرائش کے لئے نہیں بلکہ اپنے مفادات اور اپنا وقار حاصل کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ دورِ حاضر میں پاکستان میں بسنے والے شیعیان علی ع پر کمزور ہونا حرام ہے، آج واجب ہے کہ اپنے آپ کو طاقتور قوم بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی ڈویژن کے زیراہتمام امام بارگاہ مدینۃ العلم میں جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استعمار نے سازش کے ذریعے ہمیں علماء سے دور کیا اور ہمیں حصوں میں بانٹ دیا اور جب شہید قائد عارف حسین الحسینی رہ نے اس سازش کو ناکام بنایا تو استعمار نے انہیں اپنے لئے خطرہ جانتے ہوئے شہید کرا دیا اور سمجھتے رہے کہ شہید حسینی رہ کی شہادت کے بعد سب کچھ ختم ہوگیا ہے، لیکن ہم پیروان علی ع ہیں، ایک کنارے ڈبوئے جاتے ہیں تو دوسرے کنارے سے نکلتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے غلطی تو ہوسکتی ہے مگر ملت کو دھوکہ نہیں دیں گے۔ دربار یزید میں گونجتی سیدہ زینب س کی آواز ہی ہماری آواز ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شیعیان علیّ ع بیدار رہیں، بہت جلد سیاسی منشور میں مشاورت کے لئے آپ سے رابطے کئے جائیں گے۔ 25 مارچ کے تاریخی جلسے میں تشیع نے بیداری کا ثبوت دے دیا، اب وقت دہرایا جائے گا اور ہم شہید قائد کے مشن پر عمل کرتے ہوئے یکم جولائی کو مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ کریں گے اور اپنا سیاسی روڈ میپ دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ظالم، جابر اور مفاد پرست حکمراں اور افسران مسلط ہیں، جو وطن عزیز میں کسی صورت امن و امان کے خواہاں نہیں ہیں، انہیں صرف پیسے، عہدے اور ایکسٹینشن کی فکر ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا تھا اور ان کے حقیقی وارث ہی اس کی بقاء کے ضامن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 157214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

میرے خیال میں تمام شیعہ حضرات کو ایک ہی پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہونا چاہیئے، اور وہ پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔ عمران خان کو ایک چانس دو، اگر وہ اپنے کیئے ہوئے وعدے پورے کرتا ہے تو انصاف کے عام ہونے سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
ہماری پیشکش