0
Monday 30 Apr 2012 18:30

مسئلہ ذاتیات کا نہیں ملک کا ہے، حکومت نے اقتدار نہ چھوڑا تو لانگ مارچ ہو گا، نواز شریف

مسئلہ ذاتیات کا نہیں ملک کا ہے، حکومت نے اقتدار نہ چھوڑا تو لانگ مارچ ہو گا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ نائب قاصد کو سزا ہو جائے تو اسے ہٹا دیا جاتا لیکن وزیراعظم کو نہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا خیال تھا کہ عدلیہ کی بحالی کے بعد حالات ٹھیک ہو جائیں گے، لیکن حکومت نے مجھے اور عوام کو مایوس کیا ہے، حکومت نے اقتدار نہ چھوڑا تو لانگ مارچ ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں اور زرداری حکومت نے قانون کی حکمرانی کے تصور کو کھبی تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑاتی ہے لیکن مسلم لیگ ن قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم سزا یافتہ ہونے کے باوجود اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں مسئلہ وزیراعظم کا نہیں ہے بلکہ 18 کروڑ عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی چھوڑو ورنہ احتجاجی تحریک کا سامنا کرو۔
 
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قانون کی بالادستی کے لئے متحد ہو جائیں، اب مسئلہ ذاتیات کا نہیں ہے بلکہ ملک کا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت حکومت نے اقتدار نہ چھوڑا تو لانگ مارچ ہو گا، اسمبلی اور اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب مشرف نے باضمیر ججوں کی عدلیہ کو توڑا، اس دن ان کا سر شرم سے جھک گیا تھا اور اب گیلانی کے عدلیہ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نے ان کا سر مزید جھکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط نہ لکھنے والے بتائیں قوم کی خون پسینے کی کمائی سوئس بینکوں میں کس نے منتقل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے انہیں فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے بھی برداشت کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 157846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش