0
Friday 11 May 2012 16:53

اسلام آپ کا دشمن، مکہ مدینہ پر ایٹم بم گرا سکتے ہیں، امریکی فوجیوں کا نصاب

اسلام آپ کا دشمن، مکہ مدینہ پر ایٹم بم گرا سکتے ہیں، امریکی فوجیوں کا نصاب
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے اعلٰی سکولوں میں اسلام کے بارے میں پڑھائے جانے والے نصاب قابل مذمت ہے۔ امریکا کے ایک سینیئر فوجی افسر نے امریکی فوج کے اعلٰی سکولوں میں اسلام کے بارے میں پڑھائے جانے والے نصاب کی مذمت کی ہے۔ امریکی سکولوں میں پڑھائے جانے والے کورس میں امریکی فوجیوں کو بتایا جاتا تھا کہ اسلام میں اعتدال پسندی نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور وہ ان کے مذہب کو اپنا دشمن تصور کریں۔ انہوں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ امریکہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے اور یہ ممکن ہے کہ امریکہ مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کو جوہری حملوں کے ذریعے تباہ کرائے اور یہ پروا بھی نہیں ہوگی کہ اس میں کتنے شہری ہلاک ہوتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر موجود نصاب کا مواد اصلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 160844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش