0
Saturday 12 May 2012 10:08

پشاور میں پولیس وین دھماکے سے تباہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

پشاور میں پولیس وین دھماکے سے تباہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مسلسل چوتھے روز بھی صبح کا آغاز دھماکے سے ہوا۔ آج جی ٹی روڈ پر گلبہار کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جس میں پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق اور چار پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ سے پولیس موبائل گزر رہی تھی کہ گھی کے ڈبے میں رکھا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق دھماکے سے پوليس موبائل، دو گاڑيوں اور دو رکشوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتيجے ميں کم از کم ايک پوليس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق اور 4 پوليس اہلکاروں سميت 17افراد زخمی ہوئے ہيں۔ زخميوں کو ليڈی ريڈنگ اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکا بظاہر ريموٹ کنٹرول سے کيا گيا جب پوليس کی گاڑی قيديوں کو لے کر وہاں سے گذر رہی تھی۔ دھماکے ميں قيدی محفوظ رہے تاہم پوليس اہلکار اس کی زد ميں آ گئے۔ زخمی ہونے والوں ميں ايک خاتون بھی شامل ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے ميں 5کلو بارودی مواد استعمال کيا گيا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کا مقصد جوانوں کے مورال اور حوصلوں کو پست کرنا ہے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ انتہاء پسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 161003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش