0
Friday 13 Mar 2009 12:06

بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کو تین سال سزا

بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کو تین سال سزا
عراق کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھنکنے والے صحافی منتظر الزیدی کو تین سال کی سزا سنائی ہے۔ صحافی منتظر الزیدی نے کہا کہ وہ جرم تسلیم نہیں کرتےاور ان کا رد عمل بالکل کسی اور عراقی کی طرح قدرتی تھا۔عرب معاشرے میں کسی کو جوتا مارنا ایک انتہائی تضحیک آمیز عمل ہے۔ منتظر الزیدی نے سابق صدر بش کے آخری دورہ عراق کے دوران ان پر اس وقت دو جوتے پھنکے تھے جب وہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ سابق امریکی صدر دونوں بار جوتے سے بچنے میں کامیاب ہو گئےتھے۔ منتظر الزیدی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ان کے موکل کو انتہائی سخت سزا دی ہے اور وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ مقدمے کی سماعت کی مکمل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق منتظر الزیدی نے عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد عراق زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔ منتظر الزیدی کی بہن فیصلہ سنتے ہی آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے ’مالکی مردہ بادہ‘ ، ’امریکی ایجٹ مردہ باد‘ کے نعرے بلند کیے۔ منتظر الزیدی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ ختم کر دیا جانا چاہیے کیونکہ سابق امریکی صدر کی حفاظت کو کسی لمحے بھی خطرہ نہیں تھا۔ منتظرالزیدی نے امریکی صدر پر جوتا پھینکتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ’کتے ‘ یہ تمھارے لیے ’الودعی بوسہ‘ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش