0
Friday 18 May 2012 01:51

پشاور دہشتگری کی لپیٹ میں، راکٹ حملے میں ایک شہری جاں بحق، 2 زخمی

پشاور دہشتگری کی لپیٹ میں، راکٹ حملے میں ایک شہری جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا، حیات آباد میں چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم سمت سے داغا جانیوالا راکٹ گرنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو نجی کمپنی کے سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انڈسٹریل پولیس چوکی حیات آباد کے انچارج سب انسپکٹر نامدار خان نے بتایا کہ نامعلوم سمت سے راکٹ گرا ہے، کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں پھٹا بلکہ عینی شاہدین کے مطابق فضاء سے کوئی چیز گری جس سے واضح ہے کہ نامعلوم سمت سے داغا جانیوالا راکٹ گرا ہے، جس سے دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اعجاز اور عارف امین زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں  بحق ہوگیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں دونوں زخمی پرائیویٹ سکیورٹی گارڈکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

جبکہ ایک دوسرے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں سڑک پر کھڑی ٹیکسی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ قریبی چیک پوسٹ پر کھڑے 2 اہلکار زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

خبر کا کوڈ : 162887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش