0
Friday 18 May 2012 16:32

بیداری کی لہر چل پڑی، یکم جولائی مینار پاکستان کا پروگرام قوم کی تقدیر بدلے گا، قرآن واہلبیت کانفرنس

بیداری کی لہر چل پڑی، یکم جولائی مینار پاکستان کا پروگرام قوم کی تقدیر بدلے گا، قرآن واہلبیت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں قرآن و اہلبیت ع کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا ہے کہ اب وہ دور گیا کہ جب ملت تشیع کے حقوق کو غضب کیا جاتا تھا۔ سیاسی جماعتیں جان لیں کہ اب شیعہ قوم کے ووٹ کسی بے دین یا ایسے شخص کو نہیں جائیں گے جو اُن کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے بلکہ دہشتگرد ٹولوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع سمجھتی ہے کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر چند ووٹوں کی خاطر کالعدم نتظیم کو سپورٹ کر رہی ہے۔ حکومتیں کفر سے تو قائم رہ سکتی ہیں لیکن ظلم پر باقی نہیں رہ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ قوم یکم جولائی کے پروگرام میں ثابت کرے گی کہ وہ بیدار ہے اور بیداری کی لہر چل پڑی ہے۔ اب ملت تشیع کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی اور تشیع کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے باوجود پیپلزپارٹی کی پراسرار خاموشی ثابت کرتی ہے وہ مصلحت کے پیش نظر اپنی حکومت تو پچا رہی ہے لیکن اسے قوم سے یا ملک سے کوئی غرض نہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو سانحہ چلاس، گلگت اور خیرپور سندھ میں دہشتگردوں کی طرف سے کی جانے والی دہشگردی کا نوٹس ضرور لیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 163050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش