0
Wednesday 23 May 2012 16:20

دفاع پاکستان کونسل ملتان کا اجلاس، لانگ مارچ کے شرکاء کا بھر پور استقبال کیا جائیگا

دفاع پاکستان کونسل ملتان کا اجلاس، لانگ مارچ کے شرکاء کا بھر پور استقبال کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل ملتان کی قائم کردہ لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر اشرف علی عتیق کی زیر صدارت دارالسلام کلمہ چوک میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران کمیٹی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پرو فیسر افتخار چودھری، عارف محمود سمرائی، مولانا عبدالرحیم گجر، زبیر صدیقی، جماعتہ الدعوة کے ضلعی امیر مولانا عبدالغفار، جمعیت اہلحدیث کے محمد ابراہیم خان، اہل سنت و الجماعت پنجاب کے جنرل سیکرٹری انجینئر اشفاق احمد، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ایوب مغل، نائب امیر جے یو آئی قاری خدا بخش، منتظم تحریک غلبہ اسلام ملتان ڈویژن ناصر نواز شیرازی، پاور لومز ایسوسی ایشن کے صدر یوسف انصاری نے شرکت کی۔

اجلاس میں لانگ مارچ ضلع ملتان کے لئے طے کیے گئے روٹ کے مطابق پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ 31 مئی کو کو لانگ مارچ کے شرکاء کا ملتان پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا، اجلاس میں ضلع ملتان میں لانگ مارچ کا روٹ بستی ملوک، لاڑ، بہا ولپور بائی پاس، بی سی جی چوک، 14 نمبر چونگی، دولت گیٹ، حسین آگاہی طے کیا گیا، جبکہ قائدین گھنٹہ گھر میں ٹھہر کر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرینگے۔ 
خبر کا کوڈ : 164499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش