0
Saturday 26 May 2012 14:56

پاکستان میں نظام مصطفی (ص) کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، مفتی ظفر جبار

پاکستان میں نظام مصطفی (ص) کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، مفتی ظفر جبار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدر مفتی ظفر جبار چشتی نے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی و سیاسی جماعتیں اگر عوام میں اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہیں اور انہیں حقیقت میں ملک کا درد بھی ہے تو وہ فوری طور پر امریکہ اور نیٹو ممالک کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ ملک کے بچے کھچے امن کو تباہ کرنے کا منصوبہ ہے جس سے پوری قوم لاتعلقی کا اِظہار کر چکی ہے لیکن حکمرانوں نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں کوئی ایک فیصلہ بھی ملک و قوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور کذب بیانی کو اپنا شعار بنانے والے حکمرانوں کو قوم نے مسترد کر دیا ہے، نام نہاد اپوزیشن بھی حکمرانوں کے جرائم میں برابر کی حصہ دار ہے وہ بھی اپنے لئے قوم سے کسی نرمی کی توقع نہ رکھے۔ انہوں نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ اب تک تو لوڈشیڈنگ سے عام اور غریب آدمی پسا ہے لیکن قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب ایوانوں کی بھی خیر نہیں، پورے ملک میں اندھیر نگری کا راج برپا کرنے والے حکمران اب اپنا مستقبل بھی سیاہ ہی دیکھیں گے۔

اس موقع پر پاکستانی سنی فورم کے مرکزی صدر نے ایک تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی طرف سے ملک میں نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کے لئے متفقہ شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اہلسنت جماعتوں کی طرف سے سید ریاض حسین شاہ ایک ایسی شخصیت ہیں جن پر کسی کوبھی تحفظات نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 165684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش