0
Sunday 27 May 2012 14:09

یو ای ٹی کے اساتذہ نے بھی جمعیت کی غنڈہ گردی کیخلاف پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی حما یت کر دی

یو ای ٹی کے اساتذہ نے بھی جمعیت کی غنڈہ گردی کیخلاف پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی حما یت کر دی
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اساتذہ کی منتخب تنظیم ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے اجلاس میں غنڈہ عناصر کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد اور غلیظ گالیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس موقع پر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سہیل اے قریشی نے کہا ہے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سہیل اے قریشی نے کہا ہے کہ بطور صدر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب چیپٹر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دوسری جانب اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی نے حکومت پنجاب کی طرف سے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے اور غنڈہ گرد عناصر کی سرکوبی کے لئے اقدامات کر نے کو خوش آئند قرار دیا ہے ASA کے صدر عامر سرور اور سیکرٹری جاوید سمیع نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں موجود چند عناصر جن کی ہمدردیاں غنڈہ گرد عناصر کے ساتھ ہیں اور وہ ماضی میں کسی نہ کسی شکل میں جمعیت کا حصہ رہے ہیں وہ حکو متی اقدامات کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر جو کہ خود بے ضابطگیووں میں ملوث اور ان کے خلاف مختلف انکوائریاں چل رہی ہیں وہ حکومتی اقداما ت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمک گروپ کو پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ سینڈیکیٹ اور اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بری طرح مسترد کر چکے ہیں اس کے علاوہ ASA کی جنرل باڈی نے اپنے اجلاس منعقدہ 23 مئی 2012 کو اسا تذہ کو تحفظ فراہم کرنے والے تمام فیصلوں کی تائید کی تھی اور اسے یونیورسٹی میں پرامن تعلیمی ماحول کے لئے ضروری قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 165994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش