0
Thursday 10 Dec 2009 11:40

اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو جوابی کارروائی کرینگے،ایران

اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو جوابی کارروائی کرینگے،ایران
دمشق:ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیا تو ایران بھی اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات پر جوابی حملہ کرے گا۔شام کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے احمد وحیدی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسرائیل کے کسی بھی حملے کے لیئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اگر ایران پر حملہ کیا تو اس کا پہلا ہدف ہمارے جوہری تنصیبات ہوں گی البتہ ایران کے پاس اسرائیل تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل اسرائیل،ایرانی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیاں خود کو درپیش مشکلات پر پردہ پوشی کے لئے دے رہا ہے اور اپنی فوج کے بجٹ میں اضافہ کرانا چاہتا ہے۔مسٹر وحیدی نے کہا کہ اسرائیلیوں کو معلوم ہے کہ وہ تہران کے خلاف اپنی کسی قسم کی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 16655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش