0
Sunday 3 Jun 2012 10:26

جنوبی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 10 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے برمل میں ایک گھر پر چار میزائل داغے۔ نیٹو کانفرنس کے بعد گیارہ دن میں یہ چھٹا حملہ ہے۔ پہلا حملہ 23 مئی کو شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں کیا گیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ 24 مئی کو میر علی میں مسجد پر کیا گیا، جس میں دس نمازی شہید ہوئے۔ 25 مئی کو میرانشاہ میں مکان پر حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ 28 مئی کو جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ روز بھی امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو شدت پسند مارے گئے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحصيل برمل کے ايک گھر پر جاسوس طيارے سے 4 ميزائل فائر کيے گئے جس کے نتيجے ميں گھر ميں آگ لگ گئي، حملے ميں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمي ہوگئے ہيں۔ مقامي افراد نے امدادي کارروائي شروع کر دي ہے۔علاقے ميں اب بھي چار جاسوس طياروں کي پروازيں جاري ہيں۔
خبر کا کوڈ : 167823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش