0
Monday 4 Jun 2012 13:12

مساجد اور مدارس کو اپنی تحویل میں لینے کا خواہشمند ملک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، ثروت قادری

مساجد اور مدارس کو اپنی تحویل میں لینے کا خواہشمند ملک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، ثروت قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ نظر آرہی ہے اور نہ خودکش حملہ آور تیار کرنے والے مدارس۔ عدلیہ اہل سنت کی بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے۔ عتیق اسٹیڈیم لاہور میں شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی تیسری برسی کی مناسبت سے تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست ملکی استحکام اور اسلام کی سربلندی کے لیے کرنا چاہتے ہیں، ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے کار فرما ہاتھوں کو بے نقاب کر کے ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ تحریک طالبان کی تیار کردہ سی ڈی کے مطابق ان سمیت پندرہ سنی رہنماوں کو مرتد قرار دے کر قتل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو حج اسکینڈل میں فرقہ وارانہ تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی رہائی میں رکاوٹ ایک اسلامی ملک ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مساجد اور مدارس کو اپنی تحویل میں لینے کا خواہش مند ایک مسلمان ملک، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ قرآن وسنت کی حکمرانی کے لیے سیاست میں آئے ہیں، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد کے لیے بات چیت جاری ہے۔ 

ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے فرزند علامہ راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا تحفظ مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ ہمیں مختلف شعبہ جات میں ماہرین کی ضرورت ہے۔ عالمی تنظیم اہل سنت کے سربراہ پیر افضل قادری نے تحفظ ناموس رسالت محاذ کی تنظیم سازی پر زور دیتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی رہائی کیلئے دعا کی۔ 
خبر کا کوڈ : 168012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش