0
Monday 4 Jun 2012 11:09

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حمایت کرنے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،فضل کریم

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حمایت کرنے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی ہنگامہ آرائی عوام کے لیے نہیں اقتدار کے لیے ہے، قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدمعاشی کا میچ نواز لیگ نے جیت لیا، اگر پھر کوئی 5 جولائی یا 12 اکتوبر کا سانحہ ہوا تو اس کے ذمہ دار محاذ آرائی کرنے والے سیاستدان ہوں گے، قوم تھپڑ، گھونسہ اور ٹھڈا جمہوریت سے اکتا گئی ہے، نیا بجٹ اعداد و شمار کی بازی گری ہے، جعلی بجٹ چند ماہ میں ایکسپوز ہو جائے گا، بجٹ عوامی امنگوں اور توقعات کے برعکس ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی وطن فروش، ملک دشمن اور غدار ہے، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حمایت کرنے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی رہائی برداشت نہیں کرے گی۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکمران امریکی دھمکی اور تھپکی کی پرواہ نہ کریں اور نیٹو سپلائی کی مستقل بندش کے فیصلے پر ڈٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی شکارگاہ نہیں بننے دیں گے۔

صاحبزادہ فض کریم نے کہا کہ استحصالی نظام کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے، انقلاب نظام مصطفی کا راستہ روکنے والے پاش پاش ہو جائیں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو تاریک راہوں کا مسافر بنا دیا ہے۔ جماعت اہلسنّت کے وفد میں مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سید خضر حسین شاہ، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، پیر سید شمس الدین بخاری، محمد نواز کھرل، انجینئر سرفراز ضیغم، مولانا پروفیسر عبدالعزیز نیازی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 168015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش