0
Saturday 9 Jun 2012 22:35

پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات، پنیٹا کے بیان کے پیچھے سیاسی وجوہات کارفرما ہیں، زرداری

پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات، پنیٹا کے بیان کے پیچھے سیاسی وجوہات کارفرما ہیں، زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر جنگ کے اثرات سے کوئی واقف نہیں ہے۔ بعض اوقات سیاستدانوں کے بیانات کے پیچھے سیاسی وجوہات کار فرما ہوتی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے چینی اخبار چائنا ڈیلی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں الیکشن کا سال ہے اور امریکی سیاستدانوں کے اس قسم کے بیانات کو امریکی انتخابات کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سست روی لیکن یقینی صورتحال کے ساتھ بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تعلقات کی بحالی میں وقت لگے گا۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 ہزار لوگوں کی زندگیوں کی قربانیاں دیں اور دہشتگردی کی کارروائی سے پاکستان کا بے پناہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے، حالانکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے۔ دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 169715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش